
پاکستان کے معروف سینئر صحافی عمر چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ خواتین کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا، “امر بالمعروف کے لیے نکلو۔”
عمر چیمہ کی جانب سے ویڈیو شئیر کرتے ہی ناقدین نے اپنی توپوں کا رُخ عمر چیمہ کی جانب کر لیا۔
سماجی کارکن عارفہ نور نے سینئیر صحافی کے طنز کے جواب میں لکھا کہ مردوں کو ہمیشہ خواتین تفریح کرتے ہوئے کیوں بری لگتی ہیں؟
ٹوئٹر پر عمر چیمہ کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ” دیکھیے ان مردوں کو جو خواتین کو تفریح کرتا دیکھ کر انہیں حقیر سمجھتے ہیں۔”
AdvertisementLet us, men, always look down upon women having fun… this is a consensus that crosses party lines https://t.co/iJJXuZB7xJ
— Arifa Noor (@arifanoor72) March 26, 2022
عمر چیمہ کی ٹوئٹ پر ہُنزہ نامی ٹوئٹر صارف نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو سات سال پرانی ہے۔
Whats wrong here ? Ek tu salay saray liberals ander se molvi bain, btw this video is 7years old, anni dyaa
Advertisement— Hunza217 (@hunza21777) March 26, 2022
عمر چیمہ پر تنقید کرتے ہوئے بلال نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا “یہ خلفشار پھیلانے کی کوشش ہے۔”
فیض احمد تارڑ نے لکھا کہ “پہلے ریاست مدینہ توہین کی تھی اور اب امر بالمعروف کی توہین کی جارہی ہے۔”
پہلے مدینہ کی ریاست کی تھیں کی اور اب .. امر بالمعروف کی توہین
کر رہا ہےAdvertisement— faiz ahmed tarar (@FaizTarar) March 26, 2022
یاسر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ “گاڑی میں ایک بھی مرد نہیں خواتین ہیں، اپنے سفر کو انجوائے کر رہی ہیں، سب کرتے ہیں۔ آپ کے گھر کی خواتین بھی کرتی ہوں گی کیونکہ جوان لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔ لیکن آپ کو مسئلہ اس لئے ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی سکارف پہنے ہیں، یہ مسلم لیگ ن کے مفکر ہوتے تو یہی شیرنیاں ہوتیں۔ شرم کریں۔”
گاڑی میں ایک بھی مرد نہیں ۔
خواتین ہیں، اپنے سفر کو انجوائے کر رہی ہیں،سب کرتے ہیں۔ آپ ہے گھر کی خواتین بھی کرتی ہوگی کیونکہ جوان لوگ ایسا ہی کرتے ہیں لیکن آپ کو مسئلہ اس لئے ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی سکارف پہننے ہیں، یہ مسلم لیگ ن کے مفکر ہوتے تو یہی شیرنیاں ہوتی۔ شرم کرے۔— Yasir (@AnteecA143) March 26, 2022
بلیہ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے عمر چینہ کے پرانی ویڈیو شئیر کرنے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ” مہنگائی میں دوکاندار ایکسپائر مال بیچ رہے ہیں۔”
مہنگائی میں دوکاندار expire مال بیچ رہے ہیں۔۔!!
— imran khan (@bullahia) March 26, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News