وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کا کابینہ اجلاس 9 نکاتی ایحنڈا پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ضم اضلاع کیلئے ڈپٹی کمشنر کے بطور جسٹس آف پیس کی تعنیاتی کی منظوری دے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔
اس کے علاوہ کابینہ خیبر پختونخوا اوورسیز کمیشن بل کی منظوری بھی دے گی۔
واضح رہے کہ کابینہ اجلاس میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اس کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں کہ کوئی وزیر کابینہ میں موبائل نہیں لائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
