
مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی ویزا سروس کا دنیا بھرکے مالیاتی نظام میں اہم کردار ہے۔ جب کہ کرپٹوکرنسی اور ڈیجیٹل اثاثے بھی دنیا کی معیشت میں اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
کرپٹواثاثوں کی اہمیت کومد نظررکھتے ہوئے ویزانے این ایف ٹی تخلیق کاروں کے لیے ایک منفرد پروگرام متعارف کرادیا ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرین نے دنیا کا پہلا این ایف ٹی جنگی میوزیم قائم کردیا
اس پروگرام کا مقصد نان فنجائی ایبل ٹوکن( این ایف ٹی) کے استعمال اوراس کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ڈیجیٹل دور کے فن کاروں کی مدد کرنا ہے۔
اس پروگرام کے تحت ڈیجیٹل تخلیق کاروں کوایک جگہ جمع کرنے اورانہیں بلاک چین ٹیکنالوجی اوراین ایف ٹی تجارت کے حوالےسے ضروری تعلیم اورتربیت دے کربااختیاربنایا جائے گا۔
ویزا نے اپنے کری ایٹرپروگرام کا اعلان پہلی بارگزشتہ سال اکتوبر میں کیا تھا، تاکہ تخلیق کاراپنے این ایف ٹی کاروبار کوفروغ دے سکیں۔
اس ایک سالہ پروگرام کے تحت تخلیق کاروں بشمول موسیقار، فیش ڈیزائنر، اورفلم سازوں کو این ایف ٹی تخلیق کرنے کی تربیت دی جائے گی۔
اس پروگرام میں شامل افراد کو ویزا کے کرپٹو ماہرین کی جانب سے پراڈکٹس کی تیکنیکی مینٹورشپ فراہم کی جائے گی۔ جب کہ وظیفے کے ساتھ ساتھ ویزا کے کلائنٹس اورشراکت داروں تک رسائی بھی دی جائے گی۔
اس بابت ویزا کے سربراہ برائے کرپٹوکیو شیفلڈ کا کہنا ہے کہ ’ این ایف ٹی دنیا کی معشیت میں ایک طاقت ورٹول کے طورپر سامنے آیا ہے۔ ہم این ایف ٹی ایکوسسٹم کے ساتھ تجارت، ریٹیل اور سوشل میڈیا کے مستقبل پراس کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
نان فنجائی ایبل ٹوکن کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثوں کی خریدوفروخت کو نان فنجائی ایبل ٹوکن کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔ لیکن کاغذ پر بنی کسی شے کی تصویر این ایف ٹی نہیں ہوگی بلکہ وہ ڈیجیٹل تصویر، یوٹیوب کی پہلی ویڈیو، ایپل کا پہلا کوڈ یا پھر سی این این کا پہلا ویب پیچ ہوسکتی ہے۔
سادہ الفاظ میں صرف ڈیجیٹل یا سائبر اسپیس میں تیار ہونے والا کوئی شاہکار ہی این ایف ٹی کہلائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News