Advertisement
Advertisement
Advertisement

مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کا مقصد روس کو گھٹنوں پر لانا ہے، برطانیہ

Now Reading:

مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کا مقصد روس کو گھٹنوں پر لانا ہے، برطانیہ

برطانیہ کا کہنا ہے کہ مغربی پابندیوں کا مقصد پیوٹن حکومت کو گھٹنوں پر لانا ہے تاکہ وہ یوکرین کے خلاف اپنے جنگی عزائم سے باز آسکے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد روس کو جنگی مقاصد سے باز رکھنے اور ان اقدامات کی بدولت روس کی حکومت کو مالی طور پر غیر مستحکم کرنا ہے۔ یوکرین پر حملے کے بدلے میں مغربی پابندیوں کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو گھٹنوں پر لانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وسیع پیمانے پر پابندیاں متعارف کرائی ہیں۔ ہمارا مقصد پیوٹن اور ان کی حکومت کو مالی طور پر غیر مستحکم کرنا ہے  تاکہ روسی جنگی مشین کو روکا جا سکے۔ اس کی وجہ ان کا ایک جمہوری یورپی ملک کو زیر کرنے کی کوشش ہے۔تاہم،  انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی  ہے کہ حکومت کی تبدیلی بنیادی مقصد ہے اس تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں واضح طور پر جس چیز کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم کس طرح روس کو ایک جمہوری ملک کو زیر کرنے کی کوشش کرنے سے روکتے ہیں۔ ہر جگہ یہی پیغام رہا ہے۔

 یاد رہے، مغربی ممالک نے روس یوکرین جنگ کے بعد روس پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا علان کیا تھا اور ان پابندیوں کی مقصد روس کو یوکرین کے خلاف اپنے جنگی اقدامات واپس لینے پر مجبور کرنا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر