کاشف مرزا نےکہا ہے کہ بیٹی کی تعلیم ایک نسل کی تعلیم ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواتین پرتشدد سے بچاؤ، تعلیم، وومن ایمپاورمنٹ، مساوی حقوق و مواقع یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کی عزت،احترام اورحفاظت کا درس دیتا ہے،ہر عورت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق اسلام کی بنیادی اقداراور سیرت رسول اکرم سے رہنمائی حاصل کرکے عملی بنانا ہوگا۔
کاشف مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے قوانین پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کرنا ہوگا جبکہ خواتین کے حقوق اور وراثت میں حصہ بھی یقینی بنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ماں جنت، بہن عزت، بیٹی رحمت ہے۔ بیٹی کی تعلیم ایک نسل کی تعلیم ہے۔ ہماری خواتین قومی اور عالمی سطح پر ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کررہی ہیں، مختلف شعبوں میں پاکستانی خواتین کی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ خواتین کو مساوی حقوق، مواقع اور سازگار ماحول فراہم کیاجانا ضروری ہے، پائیدار سماجی و معاشی ترقی کیلیے خواتین کو محفوظ، سازگار ماحول اورخوشحال زندگی فراہم کرنی ہو گی۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیر میں خواتین اور انڈیا میں باحجاب مسلم بیٹیوں کےحقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے۔
خیال رہے کہ ہر سال مارچ کی آٹھ تاریخ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتاہے جس میں اس بات کا عزم کیا جاتاہے کہ خواتین کو حاصل آزادیوں کا تحفظ کرتے ہوئے ان کی مزید آزادی اورحقوق کے حصول کے جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔
اقوام متحدہ نے 1656 میں 8 مارچ کو عورتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
امریکہ میں سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے 1909 میں 28 فروری کو خواتین کا دن منایا گیا جس کے بعد 1910 میں خواتین کے حوالے سے ایک عالمی کانفرنس میں تجویز کیا گیا کہ یہ دن سالانہ طور پر منایا جانا چاہیے۔ اس کانفرنس میں 17 ممالک کی 100 خواتین نے اس خیال کو متفقہ طور پر منظور کیا۔
یہ پہلی مرتبہ 1911 میں آسٹریا، ڈنمارک، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں منایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
