
جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل کے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل مکمل کرکے 5 اپریل تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد جمیل خان نے ریمارکس دیے کہ کوتاہی محکموں کی طرف سے ہوتی ہے اور ملبہ عدالتوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔ عدالت پی آر اے کی تشکیل مکمل نہ کرنے والوں کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔
جسٹس شاہد جمیل خان لاہور ہائی کورٹ نے ریزیڈنشیا بلڈرز کی درخواست پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل کے متعلق کیس کی سماعت سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے محمد اجمل خان ایڈووکیٹ، چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے چیف سیکریٹری سے مکالمے میں کہا کہ ہم نے آپ کو اس لیے بلایا ہے کہ آپ کو اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ ہوسکے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے جواب دیا کہ جی ہمیں اندازہ ہے کہ اس معاملے میں ہم سے کوتاہیاں ہوئی ہیں، اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ ایک طرف حکومت کہتی یے کہ وہ خسارے میں جارہی ہے اور دوسری طرف ٹیکس اکٹھا کر نے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے چیف سیکریٹری سے مکالمے میں کہا کہ قصور آپ کا ہوتا ہے، الزام عدالتوں پر لگا دیا جاتا ہے۔ گزشتہ تاریخ پر آپ کی طرف سے جو پی آر اے کے عارضی چئیرمین نوٹیفکیشن پیش کیا گیا اس سے محسوس ہوتا ہے آپ عدالت کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو وہ نوٹیفکیشن پیش ہی نہیں کرنا چاہئے تھا جس پراسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ مجھے جو نوٹیفکیشن دیا کیا گیا وہ پیش کردیا۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ چیف سیکریٹری صاحب! آپ عدالتوں میں آتے جاتے رہیں یہ کوئی بری جگہ نہیں۔
چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ آپ کا شکریہ آپ نے ہماری کوتاییوں اور خامیوں کی نشاندہی کی۔
محمد اجمل خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل قانون کے مطابق آج بھی مکمل نہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں مستقل چیئرمین کا عہدہ 2012ء سے خالی ہے۔
عدالت میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ بھی پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ اعلی عدلیہ کے احکامات کے باوجود ابھی تک پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل مکمل نہیں کی گئی۔
دورانِ سماعت استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب ریونیو اتھارٹی ایکٹ 2012 کے سیکشن 3 کے مطابق پی آر اے کی تشکیل مکمل کرنے کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News