Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کو سوئفٹ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کرنے والا پاکستانی کون ہے؟

Now Reading:

روس کو سوئفٹ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کرنے والا پاکستانی کون ہے؟

یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کے بعد روس کو جہاں المی سطح پر تجارتی اور دیگر پابندیوں کا سامنا ہے، وہیں روس کو آن لائن ادائیگی کے بین الاقوامی نظام ”سوئفٹ“ سے بھی بے دخل کردیا گیا ہے۔

ویسے تو پاکستان نے روس کی حمایت یا مخالفت کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، لیکن اکثریت کی سوچ یہی ہے کہ پاکستان روس کا حامی ہے۔

جہاں یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ پاکستان روسی جارحیت کا مخالف نہیں، وہیں دنیا کے لیے یہ بات شاید شدید جھٹکے کا باعث ہوسکتی ہے کہ روس کی ”سوئفٹ“ سے بے دخلی کے پیچھے ایک پاکستانی کا ہاتھ ہے۔

روس کو آن لائن ادائیگی کے بین الاقوامی نظام سے بے دخل کرنے کا فیصلہ اس کے پاکستانی نژاد امریکی چیئرمین یاور شاہ نے کیا ہے۔

Sibos TV talks to Yawar Shah - YouTube

سوئفٹ کے پاکستانی نژاد امریکی چیئرمین یاور شاہ

Advertisement

 SWIFT کیا ہے؟

SWIFT ایک ایسا نیٹ ورک ہے جسے بینک رقم کی منتقلی اور دیگر لین دین کے حوالے سے محفوظ پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تقریباً 200 ممالک میں 11 ہزار سے زیادہ مالیاتی ادارے SWIFT استعمال کرتے ہیں، جو اسے بین الاقوامی مالیاتی منتقلی کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی بناتا ہے۔

SWIFT  کام کیسے کرتا ہے؟

SWIFT کے پاس انٹرنیشنل بینکنگ نمبرز اور بینکوں کے شناختی کوڈز ریکارڈ کرنے کی اجازت ہے۔

یہ دنیا بھر سے 11 ہزار سے زائد مالیاتی اداروں کو آپس میں جوڑتا ہے اور سالانہ 5 بلین سے زاید مالیاتی پیغامات نشر کرتا ہے۔

Advertisement

کلائنٹس جب کوئی ٹرانزیکشنز کرتے ہیں تو یہ انہیں بینکوں سے جوڑتا ہے۔

اگر دو ادارے آپس میں پارٹنرز نہیں تو سوئفٹ ثالثی ادارہ بن کر ان دونوں کے درمیان رابطہ کراتا ہے۔

یہ خود کو ایک قابل اعتماد اور محفوظ سسٹم ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جو بینکنگ پارٹنز کے درمیان ٹرانزیکشن کرتا ہے۔

SWIFT کس کی ملکیت ہے؟

 SWIFTبیلجیئم قانون کے تحت قائم کی گئی ایک کوآپریٹو کمپنی ہے۔ اس کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ “یہ اپنے  شیئر ہولڈرز (مالی اداروں) کی ملکیت ہے جو اسے کنٹرول کرتے ہیں اور دنیا بھر سے تقریباً 3,500 فرموں کی نمائندگی کرتے ہیں”۔

SWIFT کے چیئرمین یاور شاہ ہیں جو پاکستانی نژاد امریکی بینکر ہیں اور اس کے سی ای او اسپین کے جاویئر پیریز تاسو ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر