
اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسپورٹس کے شعبہ پر گہری نظر ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے شفقت محمود کے ہمرہ کامیاب جوان پروگرام اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلحہ طالب اور انعام بٹ کے ساتھ ملکر خوشی ہوئی، عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام اسپورٹس ڈرائیو پر وگرام کی لانچنگ گوجرانوالہ سے کر کے اچھا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو معیشت کے مسائل تھے۔ پاکستان کا کپتان مایہ ناز اسپورٹس مین ہیں اس لئے ان کی اسپورٹس کے شعبہ پر گہری نظر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ طلحہ طالب اور انعام بٹ یقین دہانی کروائیں کہ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ سامنے لائیں گے تو ڈبل بجٹ دیں گے۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے جب ہمیں للکارا تو پاکستان کے جوانوں نے ہی جہاز گرائے ،چائے پلائی اور نہا دھلا کر بھجوایا۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کامیان جوان پروگرام سےٹرینڈ ہو کر نکلنے والے نوجوان سر حد پار والوں کو گرائیں گے بھی اور چائے پلا کر گھر بھی بھیجیں گے۔
کامیاب جوان پروگرام اسپورٹس ڈرائیو پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہنر کی تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ایک لاکھ ستر ہزار نوجوانوں کو ہنر کی تعلیم دی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ پچاس ہزار سے زائد نوجوان مختلف ہنر سیکھ رہے ہیں، حیرت ہوئی کہ گوجرانوالہ میں ریسلنگ اکیڈمی نہیں، جلد گوجرانوالہ کو ریسلنگ اکیڈمی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News