
شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کی تقدیر کوئی نہیں بدل سکتا جب تک وہ نہ چاہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نواب شاہ میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی تقدیر کوئی نہیں بدل سکتا، جب تک سندھی اپنے صوبے کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ کیا آپ میں مزید ظلم برداشت کرنے کی ہمت ہے؟ کیا اور ظلم برداشت کرسکو گے؟
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہنگورجہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس علاقے میں بڑی بڑی سیاسی شخصیات پیدا ہوئیں، یہاں سے وزیراعلیٰ بھی رہے لیکن خیرپور پیاسا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ خیرپور کے لوگوں تمہیں اُٹھنا ہوگا، یہاں کوئی ترقی نہیں ہوئی، کیا وجہ ہے کہ پی پی جو سندھ پر راج کرتی ہے لیکن کام نہیں کرتی، پندرہ سال گزرنے کے باوجود بھی ترقی نہیں ہوئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کیا پندرہ سال اور انتظار کرنا پڑے گا، اب پندرہ سال کے حساب مانگنے کا وقت ہے، یہ لوگ حساب دینے کے بجائے اسلام آباد مارچ کرنے جارہے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ سندھ تبدیل ہورہا ہے، میری نظر یہ دیکھ رہی ہے، لاڑکانہ نے اپنا فیصلہ سُنا دیا، خیرپور نے بھی سنا دیا ہے، اُٹھنا ہوگا ان حکمرانوں سے پندرہ سال کا حساب مانگنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News