Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرا بیلگیچ نے صرف عائشہ عمر کو انسٹاگرام پر کیوں فالو کیا ہے؟

Now Reading:

اسرا بیلگیچ نے صرف عائشہ عمر کو انسٹاگرام پر کیوں فالو کیا ہے؟

ترکی کی مشہور حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر صرف عائشہ عمر کو فالو کیوں کیا ہے، اداکارہ نے بتا دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر حال ہی میں ماڈل و میزبان انوشے اشرف کے ہمراہ احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں ترکی کی مشہور اداکارہ اسرابلگیچ المعروف حلیمہ سلطان نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں میں صرف عائشہ عمر کو ہی کیوں فولو کیا ہے۔

اس حوالے سے میزبان اداکار احسن خان کی جانب سے عائشہ عمر سے سوال کیا گیا کہ حلیمہ سلطان نے انسٹاگرام پر آپ کو فولو کیا، یہ تعلق کیسے شروع ہوا؟

اس سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں خود بھی نہیں معلوم کہ یہ معجزہ کیسے ہوا۔

بعدازاں عائشہ عمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا میں ذاتی طور پر حلیمہ سلطان کو نہیں جانتی، لیکن میں ان کے کام اور ان کی شخصیت کی بہت بڑی مداح ہوں۔ تاہم جہاں تک ان کا مجھے فولو کرنے کا تعلق ہے تو ہوسکتا ہے کہ میں نے کوئی بیان دیا ہو جو انہیں اچھا لگا ہو اور انہوں نے مجھے فولو کیا۔

Advertisement

عائشہ عمر نے مزید کہا حلیمہ سلطان نے کسی پاکستانی کو انسٹاگرام پر فولو نہیں کیا میں پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جسے انہوں نے انسٹاگرام پر فولو کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید حلیمہ سلطان کو میرا کام یا میری کوئی بات اچھی لگی ہوگی، عائشہ عمر نے مذاقاً کہا شاید انہوں نے میرا ڈراما ’’بلبلے‘‘ دیکھا ہوگا اور انہیں وہ ڈراما اتنا اچھا لگا ہوگا کہ انہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فولو کرلیا۔

تاہم انوشے اشرف نے کہا کہ عائشہ پاکستان کی بڑی اسٹار ہیں اگر انہیں کوئی غیر ملکی اداکار فالو کرتا ہے تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر