
کڈنی ہلزریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کو نوٹس جاری
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے، حکومت کو بروقت خبردار کرنا چاہتے ہیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ملک میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں اور ناقص پالیسیوں کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں، حکومت آئل کمپنیز کو آن بورڈ لے اور انکے تمام تحفظات دور کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یونہی خاموش تماشائی بن کر بیٹھی رہی تو ملک کو شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News