
تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے والے تمام افراد عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید خان نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے بات کی ہے۔
زرا غورفرمائیے-جسکےخلاف عدم اعتماد لائی گئی اس پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں,بدعنوانی کی کوئی چارج شیٹ نہیں-جبکہ عدم اعتماد لانے والوں پر لوٹ مار، کرپشن، منی لانڈرنگ کے واضح ثبوت موجود یاعدالتوں سے سزا یافتہ ہیں-اس نظام پر اللہ رحم فرمائے-اللہ ہمیں اچھےاور برےکی تمیز کرنےکی ہدایت دے
Advertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 10, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ بات غور کرنے والی ہے کہ جس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جارہی ہے اس پر کسی قسم کے کوئی کرپشن کے چارجز نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی بدعنوانی کا داغ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانے والوں پر لوٹ مار، کرپشن، منی لانڈرنگ کے واضح ثبوت موجود یاعدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔
اس سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد تو ناکام ہی ہونی ہے۔
تحریک عدم اعتماد تو ناکام ہی ہونی ہے – اور یہ ممکن ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لے – تحریک عدم اعتماد کے ڑراپ سین کا وقت آنے ہی والا ہے-
ہمارے ایم این ایز کو آفرز کے حوالے سے وزیراعظم کو تمام معلومات ہیں – اپوزیشن کی ناکامی یقینی ہو چکی ہے – انشاء اللہ https://t.co/qFBHUDlsWJ— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 9, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل فیصل جاوید خان نے اپنے ایک پیغام میں 11 مارچ کو لوئر دیر خیبرپختونخوا میں عوامی جلسہ کرنے کے متعلق آگاہ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے عوامی جلسے کے متعلق بات کی تھی۔
منڈی بہاوالدین اور میلسی کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اب وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت 11مارچ بروز جمعہ لوئر دیر خیبرپختونخوا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے- انشاءاللہ
عوام کاوزیراعظم پر بھرپور اعتماد-اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 9, 2022
انہوں نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت 11مارچ بروز جمعہ لوئر دیر خیبرپختونخوا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھ کہ عوام کا وزیراعظم پر بھرپور اعتماد ہے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News