Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رُخ خان نے زندگی میں پہلی بار دعا کب مانگی تھی؟

Now Reading:

شاہ رُخ خان نے زندگی میں پہلی بار دعا کب مانگی تھی؟

بالی وُڈ کے کنگ شاہ رُخ خان نے اپنے ماضی کے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے زندگی میں پہلی مرتبہ دعا کب مانگی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے معروف میزبان سیمی گریوال کو ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں اپنی والدہ کے انتقال کی کہانی سنائی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی دعا تب مانگی جب ان کی ماں آئی سی یو میں تھیں۔

کنگ خان متعدد بار اپنے کئی انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ کبھی کبھار اپنی والدہ کو یاد کر کے بہت زیادہ دکھی ہوجاتے ہیں کہ ان کا کہنا ہے کہ آج وہ جس مقام پر موجود ہیں، ان کی والدہ کو یہ دیکھنا چاہیے تھا۔

1990 میں جب ماں کا انتقال ہوا تو اس وقت میں گوا میں شوٹنگ میں مصروف تھا__فوٹو فائل

ماضی میں مشکل مالی حالات کا سامنا کرنے والے شاہ رخ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ 1990 میں جب ماں کا انتقال ہوا تو اس وقت میں گوا میں شوٹنگ میں مصروف تھا، مجھے ان کی طبیعت خرابی کی اطلاع ملی تو میں فوراً ممبئی پہنچا۔

Advertisement

Sharukh Khan Mother and Father | Shahrukh khan, Shahrukh khan family, Old  celebrities

شاہ رُخ نے اپنی ماں کی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کو کینسر کے ساتھ ذیابطیس کی مریضہ بھی تھیں، ان کے پاؤں بہت زیادہ سوجھ گئے تھے اور ان کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی، ماں اس وقت آئی سی یو میں داخل تھیں لیکن مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ ہمیں چھوڑ جائیں گی۔

Shah Rukh Khan

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دس سال قبل میرے والد کے ساتھ بھی یہ ہی ہوا تھا، میں نے اسپتال میں انہیں اپنی نظروں کے سامنے کھو دیا تھا۔

When Shah Rukh Khan Was Told His Sister Won't Survive As She Battled  Depression Post Parents' Demise

کنگ خان نے انکشاف کیا کہ وہ مسلمان تو ہیں مگر انہوں نے زندگی میں کبھی دعا نہیں مانگی تھی تاہم جب ان کی والدہ کی آئی سی یو میں تھیں تو ان کی حالت بگڑنا شروع ہوئی، انہیں سانس لینے میں مسئلہ ہوا تو شاہ رُخ بھاگ کر پارکنگ میں آئے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر دعا مانگنا شروع کردی کہ ان کی والدہ کو درد نہ ہو۔

Advertisement

شاہ رُخ نے مزید بتایا کہ میں واپس آئی سی یو میں آیا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ جارہی ہیں، میں نے انہیں دیکھا تو وہ میری آنکھوں میں دیکھ رہی تھیں، پھر آہستہ آہستہ ان کے جسم سے جان نکل گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر