اگر آپ لاٹری کھیلنے کے شوقین ہیں اور ٹکٹ خرید خرید کر تھک چکے ہیں اور کبھی جیت نہیں پائے تو جان لیجئے کہ آپ کی قسمت نہیں بلکہ آپ کا طریقہ غلط ہے۔
لاٹری جیتنے میں بہت سے عوامل کارگر ہوتے ہیں جو آپ کو کروڑ پتی بھی بنا سکتے ہیں روڈ پتی بھی۔
یہاں ہم آپ کو تین ایسی وجوہات بتائیں گے جو لاٹری نہ لگنے کا سبب بن سکتی ہیں۔
ماہرین نے تین ایسی وجوہات بیان کی ہیں جو لوگوں کے لاٹری جیتنے کے امکان کو کم کر دیتی ہیں۔
کیسینو ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ہر ہفتے یا تواتر سے لاٹری نہیں کھیلتے تو آپ کے جیتنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ جیتنے کے لیے آپ کو ہر ہفتے لاٹری کھیلنی چاہیے۔
دوسری وجہ بیان کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ اکثر لوگ خود ہی نمبر منتخب کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کم جیتتے ہیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ ایک طرف وہ ایک سے زائد ٹکٹ خریدیں کیونکہ اس طرح ان کے جیتنے کا امکان زیادہ ہو گا۔
اس کے ساتھ وہ ٹکٹ نمبر کی خریداری میں اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے مشورہ کریں اور لاٹری جیتنے میں اپنی قسمت کے ساتھ ساتھ ان کی قسمت کو بھی آزمائیں۔
ماہرین لاٹری نہ جیتنے کی تیسری وجہ زیادہ جفت یا طاق اعداد کا انتخاب کرنا بتاتے ہیں۔
ان کے مطابق جو لوگ ایسے ٹکٹ نمبر منتخب کرتے ہیں جن میں بہت زیادہ جفت یا طاق اعداد ہوں، ان کے جیتنے کا امکان کم ہوتا ہے۔ تمام طاق یا تمام جفت اعداد کے حامل نمبر کے جیتنے کا امکان تین فیصد سے بھی کم ہوتا ہے۔
جیت کا امکان بڑھانے کے لیے ایسے نمبر منتخب کرنے چاہئیں جن میں جفت اور طاق اعداد کی تعداد حتی الامکان برابر ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
