Advertisement
Advertisement
Advertisement

کدّو کے بیج اور مکھیوں کے لاروے سے مصنوعی گوشت کی تیاری

Now Reading:

کدّو کے بیج اور مکھیوں کے لاروے سے مصنوعی گوشت کی تیاری

گوشت کے متبادل ذرائع کی مارکیٹ فوڈ ٹیک کمپنیوں کے درمیان تیزی سے ترقی پانے والے رجحان کے طور پر سامنے آئی ہے۔

یہ کمپنیاں ماحول دوست، آسانی سے تیار ہونے والی، معتدل قیمت اور سب سے اہم، لذیذ طریقے تلاش کرنے کی دوڑ میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی تگ و دو میں لگی رہتی ہیں۔

اسی ضمن میں اسرائیلی اسٹارٹ اپ More Foods نے کدو اور سورج مکھی کے بیجوں سے بنائے گئے متبادل پروٹین کی ایک نئی شکل تیار کی ہے۔

یہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کدو اور سورج مکھی کے بیجوں کا تیل نکالنے کے بعد اس کے بچ جانے والے گودے کو استعمال کرتے ہوئے اسے گوشت کے ایک قابل عمل متبادل میں تبدیل کرتی ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) لیونارڈو مارکووٹز کا کہنا ہے  کہ “لوگ جس کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں اس کا ایک بڑا حصہ اجزاء کی واقفیت کے احساس سے آتا ہے جس میں بعض اوقات گوشت کا متبادل کمی کا حساس دلاتا ہے۔”

Advertisement

“ہم سپر فوڈ اجزاء کا استعمال کرکے اس احساس کو حاصل کرتے ہیں جس سے ہر کوئی واقف ہے۔ قیمتوں میں مسابقت کے ساتھ ساتھ کھانے کے اس نئے تجربے سے لطف اندوز ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے کے لیے لیبل کو بہت مختصر اور سمجھنے میں آسان رکھا جاتا ہے۔”

اسرائیل میں کئی ریستورانوں نے پائلٹ پروجیکٹس شروع کیے ہیں جن میں کھانے کی مزید مصنوعات پیش کی جاتی ہیں، ان میں میکسیکا، پیٹا بستا اور کیفے بٹی شامل ہیں۔

کمپنی اس سال کے آخر میں یورپی یونین کی مارکیٹ میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایک اور فوڈ ٹیک کمپنی، فلائنگ اسپارک نے اپنے گوشت کے متبادل کو فروٹ فلائی کے لاروا سے تیار کرکے قدرے زیادہ غیر روایتی بنایا ہے۔

اگرچہ یہ سنتے ہی منہ میں پانی تو نہیں آتا، لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ لاروا سے حاصل ہونے والی مصنوعات کو پودوں پر مبنی حریفوں پر ایک فائدہ ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ، “پودوں کے پروٹین کے برعکس، فلائنگ اسپارک کی طرف سے تیار کردہ پروٹین مکمل پروٹین ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس میں وہ تمام اجزاء شامل ہیں جو جانوروں کے پروٹین میں موجود ہیں اور اس کی تعریف ایک اعلیٰ معیار کے پروٹین کے طور پر کی گئی ہے۔”

Advertisement

مزید برآں، فلائنگ اسپارک کے مویشیوں کے اخراجات معاشی طور پر زیادہ قابل عمل ہیں۔ ان کا اندازہ ہے کہ ایک کلو فروٹ فلائی لاروا پروٹین تیار کرنے کے عمل میں ایک کلو گوشت پروٹین کی پیداوار کے مقابلے میں تقریباً 99 فیصد کم پانی اور زمین خرچ ہوتی ہے۔

ابھی حال ہی میں فلائنگ اسپارک نے تھائی فوڈ بنانے والی کمپنی تھائی یونین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جو اس کا 20 ٹن پروٹین پاؤڈر خریدے گی۔

تھائی یونین پالتو جانوروں کی خوراک کی تیاری میں پروٹین کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو فلائنگ اسپارک کی مصنوعات کے لیے مثالی مارکیٹ ہو سکتی ہے۔

کمپنی کے بانی اور سی ای او ایرن گرونیچ کہتے ہیں کہ، “ہمیں فلائنگ اسپارک کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی پر تھائی یونین کے اعتماد کے اظہار پر فخر اور بہت زیادہ قدر ہے۔”

“یہ ڈیل پروڈکٹ کے معیار کے لیے منظوری پر مہر ہے اور مستقبل قریب میں کمپنی کو دوسری کمپنیوں کو فروخت کا فائدہ اٹھانے میں مدد کرے گی۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر