Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم سب مل کر سلیکٹڈ کو باہر نکالیں گے، آصف زرداری

Now Reading:

ہم سب مل کر سلیکٹڈ کو باہر نکالیں گے، آصف زرداری
آصف زرداری

نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے، آصف زرداری

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر سلیکٹڈ کو باہر نکالیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ  ساری پارٹیاں مل کربیٹھیں گی اور مائنس سلیکٹیڈ ہوگا

 انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اس کو رہنے دیا تو آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم سب مل کر سلیکٹڈ کو باہر نکالیں گے کیونکہ اگر ہم نے اس کو نانکالا تو ہماری قبریں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو کہتا ہے کہ سڑکوں پر آگیا تو میں زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، میں کہتا ہوں آو تو سہی پتہ چل جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکیلی جماعت پاکستان کو مشکل سے نہیں نکال سکتی، ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ہم سب دوستوں کو دعوت دیں گے اور آنے والی نسلوں کو اس مشکل سے آزادی دلائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس بار 172 سے زائد اراکین ہمارے ساتھ ہیں، صرف اپوزیشن رہنما نہیں بلکہ حکومت کے اپنے ارکان بھی ان سے بیزار ہیں کیوں کہ ان کو بھی واپس اپنے حلقوں میں جانا ہے۔

صحافی کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ آپ ہمیں بتاسکتے ہیں آپ کے پاس کتنے ارکان ہیں جس پر آصف زرداری نے جواب دیا ’’ یہ چاہ رہے ہیں میں انہیں تعداد کے ساتھ ساتھ ان کے نام بھی بتادوں‘‘۔ جس  پر پورے ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ  ہم نے ماضی میں بھی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کیا، میں نے اس صدر کے پاس وہ اختیار ہی نہیں چھوڑا کہ اسمبلی تحلیل کردے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر