Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف ڈرائیور لوئس ہیملٹن والدہ کا نام اپنے نام کے ساتھ لگائیں گے

Now Reading:

معروف ڈرائیور لوئس ہیملٹن والدہ کا نام اپنے نام کے ساتھ لگائیں گے

دبئی ایکسپو میں فارمولا ون کار ریس کے ڈرائیور لوئس ہیملٹن اپنی والدہ کی کنیت اپنے نام میں شامل کریں گے۔

سات مرتبہ فارمولا ون چیمپیئن رہنے والے لوئس ہیملٹن اپنی والدہ کارمین لاربلسٹیر کے اعزاز میں اپنا نام تبدیل کریں گے۔ انہوں نے یہ اعلان دبئی ایکسپو میں کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ ہیملٹن نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کی کنیت اپنے نام میں جلد شامل کر لیں گے اور لوئس ہیملٹن-لاربلسٹیر کہلائیں گے۔

’جب لوگ شادی کرتے ہیں تو عورت اپنا نام کیوں کھو دیتی ہے؟ میں اس بات کو سمجھ نہیں سکا۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ماں کا نام میرے ساتھ جڑا رہے۔

’میری ماں کا نام لاربلسٹیر ہے اور میں اسے اپنے نام کے ساتھ لکھوں گا۔ بچپن سے فارمولا ورلڈ چیمپیئن بننے کے خواب دیکھنا اور آخر کار بن جانا، مجھے یہاں تک پہنچانے کے لیے میرے ماں باپ نے کتنی قربانیاں دیں، میرے لیے یہ بات سب سے اہم ہے۔‘

Advertisement

لوئس ہملٹن کی والدہ نے ان کے والد انتھونی ہیملٹن سے اس وقت طلاق لی جب لیوس 12 برس کے تھے اور وہ اسی عمر تک اپنی والدہ کے ساتھ رہے۔

ہیملٹن پہلے سیاہ فام فارمولا ون ڈرائیور ہیں اور بلیک لائیوز میٹر تحریک میں ایک توانا آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر