وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ محمود خان نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف سے بھی زیادہ حصہ ہیں، ملکی و قومی ترقی میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے۔
محمود خان نے کہا کہ خواتین کی بھر پور شرکت کے بغیر قومی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، ہماری خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسلامی اقدار اور معاشرتی روایات کے مطابق خواتین کو تمام حقوق حاصل ہیں، ہماری خواتین کسی بھی لحاظ سے مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے، بلاول
واضح رہے کہ دنیا بھر کے ساتھ آج پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، مختلف شہروں میں ریلیاں اور پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
لاہور میں عورت مارچ آج دوپہر 2 بجے پریس کلب سے ایجرٹن روڈ تک نکالا جائےگا، ضلعی انتظامیہ نے مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
