
ساری دنیا کے مسلمانوں میں اس بابرکت مہینے کے آتے ہی خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے اور ہر مسلمان پرجوش ہوتا ہے۔
دنیا میں اس وقت کہیں شدید گرمی ہے اور کہیں شدید سردی لیکن اس ماہِ مبارک کو صبر کے ساتھ گزارا جائے گا، کہیں اس کا دورانیہ 23 گھنٹوں پر محیط ہے اور کہیں 11 گھنٹوں پر۔
آئس لینڈ، فرانس، پولینڈ، اور انگلینڈ کے مسلمان تقریباً 16 سے 17 گھنٹے کا روزہ گزاریں گے۔
روس میں تقریباً 20 گھنٹوں کا روزہ رکھا جائے گا جبکہ فن لینڈ میں اس کا دورانیہ 23 گھنٹے پر محیط ہو سکتا ہے، گویا سورج کے ڈوبنے اور نکلنے میں صرف ایک سے دو گھنٹے کا فرق ہو سکتا ہے۔
پاکستان، بھارت، گریس، چائنہ، پرتگال، امریکہ، ترکی، کینیڈا، شمالی کوریا، جاپان، ایران، عراق، شام، فلسطین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تقریباً یکساں دورانیہ 14 سے 15 گھنٹے کا ہوگا۔
جبکہ سنگاپور، ملیشیا، سوڈان، تھائی لینڈ اور یمن وغیرہ میں روزے کے اوقات 13 سے 14 گھنٹے کے ہوں گے۔
اس کے علاوہ زمبابوے، برازیل، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور پیراگوئے وغیرہ میں روزے کا دورانیہ 11 سے 12 گھنٹے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News