Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

Now Reading:

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا سے وائٹ بال سیریز کے لیے سعود شکیل  اور عبداللہ شفیق کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ پیس بیٹری کو مزید مہلک بنانے کے لیے شاہنواز دہانی اور آصف آفریدی کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے 3 ایک روزہ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اس تناظر میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ کھلاڑیوں کے حوالے سے مشاورت کے بعد زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کپتان بابر اعظم سے رائے لینے کے بعد فہرست منظوری کے لیے رمیز راجہ کو دی گئی۔ لیفٹ ارم اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آصف آفریدی نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں 5 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد حارث نے 5 میچز میں 166 رنز اسکور کیے تھے۔

واضح رہے، حارث پاکستان کپ کے 7 میچز میں 219 رنز بھی بنا چکے ہیں جبکہ اسی ایونٹ میں ان ہی کی ٹیم کے اسپنر آصف آفریدی بھی اب تک 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement

دوسری طرف انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹسیٹ سیریز سے باہر ہونے والے محمد نواز مکمل فٹ ہوچکے ہیں، لہٰذا انہیں وائٹ بال سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

 منتخب کردہ 15 رکنی ایک روزہ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، شاداب خان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، شاداب خان نائب کپتان، آصف آفریدی، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اورعثمان قادر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر