دنیا بول ہے
بول نیوز کا منفرد مارننگ شو ’’دنیا بول ہے‘‘ بہت جلد آن ایئر کردیا جائے گا جس کی میزبانی طلحہ جتوئی اور وردہ شعیب کریں گے۔
پاکستان کا نمبر ون چینل ’بول نیوز‘ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے مداحوں کے لیے کچھ نیا کرنے جارہا ہے اور اس بار بول انتظامیہ کی جانب سے مارننگ شو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں نامور ہوسٹ طلحہ جتوئی اور شیف وردہ شعیب دکھائی دیں گے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب بول نیوز کی جانب سے اپنے ناظرین کے لیے کچھ منفرد کیا جارہا ہو بلکہ بول انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے دلچسپ پروگرامز لانے کی پرانی روایت ہے جسے ایک بار پھر برقرار رکھا گیا ہے۔
’بول نیوز‘ کو عوام میں بے حد مقبولیت حاصل ہے جس کا منہ بولتا ثبوت بول کے نمبر ون پروگرامز ہیں جو آن ایئر ہوتے ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیتے ہیں۔
نمبر ون چینل بول کی جانب سے بول انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین پروگرامز ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ ’’بول ہاؤس‘‘ ، ’’خوش رہو پاکستان‘‘، ’’گیم شو ایسے چلے گا‘‘ ، ’’بول کا پاکستان‘‘ کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں اور ناظرین کی جانب سے ان پروگرام کی اگلی قسطوں کا بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے۔
اپنے ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بول نیوز نے اس بار ایک منفرد مارننگ شو لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میزبانی طلحہ جتوئی اور نامور شیف وردہ شعیب کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
