انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر گراہم تھورپ کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھورپ جنہوں نے 1993 اور 2005 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 100 ٹیسٹ کھیلے تھے، کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے لانس کلوزنر کے کل وقتی متبادل کے طور پر اعلان کیا تھا، جو دو سالہ مدت ملازمت کے بعد نومبر میں مستعفی ہو گئے تھے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ بورڈ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اے سی بی نے ایک نئے ہیڈ کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بھرتی کا عمل شروع کیا تھا، جس کے ذریعے گراہم تھورپ کو اس عہدے کے لیے بہترین دستیاب امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
تھورپ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے انگلینڈ کے سیٹ اپ میں شامل تھے لیکن اسسٹنٹ کوچ کے طور پر ان کا کردار اس سال کے شروع میں متنازعہ حالات میں ختم ہو گیا، جب انہیں ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور ڈائریکٹر آف کرکٹ ایشلے جائلز کے ساتھ برطرف کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
