Advertisement
Advertisement
Advertisement

20 مارچ کو کراچی کارواں نکالا جائے گا، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

20 مارچ کو کراچی کارواں نکالا جائے گا، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 20 مارچ کو کراچی کارواں نکالا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم حد سے بڑھ چکا ہے، صرف اس ماہ میں چار ہزار واقعات درج ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ مارچ سے احتجاجی مظاہرے کریں گے، حکومت کی رٹ ناکام ہوچکی ہے، پولیس کا ادارہ کرپشن کا ادارہ بن چکا ہے، پچاس کے قریب تھانوں کے باہر احتجاج کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر چارجز بڑھا دیے ہیں، کے الیکٹرک اور نیپرا کی من مانی کو روکنا ہوگا، کے فور منصوبے کو کم کرکے تیرہ کروڑ گیلن کردیا ہے، یہ ایک جعلسازی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی والوں کیساتھ ناروا سلوک کررہی ہے، وفاق بھی کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، کراچی سرکلر ریلوے بھی اعلانات کی نظر ہوگیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے، بلدیاتی قوانین پر سندھ حکومت سے مطالبات منوائے ہیں، سندھ حکومت سے بلدیاتی معاملے پر مشاورت جاری ہے، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے کراچی کی جعلی مردم شماری کا مراسلہ جاری کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کوٹہ سسٹم پر خاموش ہے، پاکستان کا مسئلہ عدم اعتماد کی تحریک نہیں ہے، 20 مارچ کو کراچی کارواں نکالا جائے گا ، کراچی والوں کیلئے جماعت اسلامی ایک قانونی سیل بنا رہی ہے تاکہ عوام کو قانونی معاونت ملے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر