Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی، 5 اراکین معطل

Now Reading:

اسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی، 5 اراکین معطل

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کے ارکان کے بیچ مار پیٹ کے باعث ایک ایم ایل اے زخمی ہو گیا۔

جہاں ایک طرف پاکستان میں سیاسی پارہ ہائی ہے، وہیں بھارت میں بھی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

بھارت کی مغربی بنگال اسمبلی میں پیر کو جم کر ہنگامہ ہوا۔ بجٹ سیشن کے آخری دن بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی نے “بیر بھوم تشدد” پر بحث کے مطالبے پر ممتا بینرجی کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، جس کے بعد ترنمول اور بی جے پی کے اراکینِ اسمبلی میں ہاتھا پائی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوان میں کارروائی کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی منوج ٹگا اور ترنمول رکن اسمبلی است مجمدار کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس میں است مجمدار شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہنگامہ آرائی کے الزام میں اپوزیشن لیڈر سوبھیندو ادھیکاری سمیت پانچ بی جے پی اراکینِ اسمبلی کو کارروائی سے معطل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

معطل ہونے والے بی جے پی اراکینِ اسمبلی میں سوبھیندو ادھیکاری کے علاوہ منوج ٹگا ، دیپک برمن ، نرہری مہتو اور شنکر گھوش شامل ہیں۔

حکمراں پارٹی کے چیف وہپ نرمل گھوش نے اسمبلی میں بی جے پی اراکینِ اسمبلی کے خلاف تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کے وقار کو مجروح کیا گیا ہے۔ سوبھیندو ادھیکاری کے اکسانے پر اسمبلی میں ہنگامہ کیا جارہا ہے۔

بی جے پی آئی ٹی سیل کے چیف امت مالویہ نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “مغربی اسمبلی میں بھگڈر، بنگال کے گورنر کے بعد ٹی ایم سی اراکینِ اسمبلی نے اب چیف وہپ منوج ٹگا سمیت بی جے پی اراکینِ اسمبلی پر حملہ کیا، کیونکہ وہ ایوان میں رامپور ہاٹ قتل عام پر گفتگو کا مطالبہ کررہے تھے۔ ممتا بینرجی کیا چھپانا چاہتی ہیں؟”

ممتا بینرجی حکومت کی وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی اراکینِ اسمبلی کو معطل کیا جائے۔

اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ایوان کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ املاک کو جو نقصان پہنچا ہے ، اس کا حساب کیا جائے گا۔

اس کے بعد سوبھیندو ادھیکاری سمیت چار دیگر بی جے پی اراکینِ اسمبلی کو اسمبلی کی کارروائی سے معطل کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر