
مراد راس نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ترین گروپ ممبران سے اہم ملاقات کی جائے گی۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس ترین گروپ رہنماؤں کے مسائل حل کرنے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔
مراد راس نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ترین گروپ ممبران سے اہم ملاقات کی جائے گی، ترین گروپ ممبران پاکستان تحریک انصاف کا اہم جُز ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو حالیہ ملاقاتوں میں ترین گروپ کے ممبران کے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے، سیاسی جماعتوں کے ممبران کے مابین اختلاف رائے مضبوط جہموری نظام کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ اندرونی مسائل درینہ نہیں، جلد حل کر لیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ترین گروپ کے رہنماؤں سے رابطے کا ٹاسک صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کو سونپا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News