Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبا قمر اور نعمان اعجاز کی ویب سریز کا ٹریلر جاری

Now Reading:

صبا قمر اور نعمان اعجاز کی ویب سریز کا ٹریلر جاری

پاکستانی معروف اداکار نعمان اعجاز اور خوبرو اداکارہ صبا قمر کی ویب سیریز ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘2 دوستوں کی محبت کی ایسی کہانی ہے جو بعد میں شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں، اس ٹریلر میں ایک منفرد کہانی کا عندیہ ملتا ہے کہ جو پاکستانی ڈراموں میں نظر نہیں آتی، اس سیریز میں دکھایا جائے گا کہ کیسے ایک مضبوط خاتون کا کردار نبھانے والی صبا قمر اور نرم مزاج مرد کا کردار نبھانے والے نعمان اعجاز پہلے دوست اور پھر حالات کے پیشِ نظر شریک حیات بن جاتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by ZINDAGI (@zindagiofficial)

Advertisement

اس سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی 5 کی جانب سے 20 اقساط میں نشر کیا جائے گا۔

اس ویب سیریز کی کہانی سجی گل نے لکھی ہے جبکہ ہدایاتکار کاشف نثار ہیں، اداکارہ صبا قمر نے سیریز میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بے خوف، مضبوط اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خوفزدہ نہ ہونے والی لڑکی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس کردار کو ادا کرنا بہت پرجوش اور چیلنجنگ تھا کیونکہ یہ ان کرداروں سے بالکل مختلف ہے جو میں نے پہلے کیے۔

نعمان اعجاز نے اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شمیم کسی عام ہیرو جیسا نہیں جو ڈراموں یا فلموں میں نظر آتا ہے، وہ نرم دل، خیال رکھنے والا مرد ہے، جو عکاسی کرتا ہے کہ ایک مثالی مرد کیسا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز کے دوران آپ دیکھیں گے کہ وہ کس طرح احترام، محبت اور خاندان اور دوستوں کے لیے فکرمند ہوتا ہے مگر اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by ZEE5 (@zee5)

یاد رہے کہ اس ویب سیریز کا نام پہلے من جوگی رکھا گیا تھا تاہم بعد میں اس کا نام تبدیل کر دیا گیا، سیریز کے ڈائریکٹر کاشف نثار کا کہنا تھا کہ ہم نے نام پر کافی غور کیا اور پھر اسے مسز اینڈ مسٹر شمیم کا نام دینے کا فیصلہ کیا، جو کہانی کی درست عکاسی کرتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ معاشرہ کس طرح بدل رہا ہے، جہاں خواتین کسی رشتے میں مساوی بنیادوں پر اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Advertisement

مسٹر اینڈ مسز شمیم ویب سیریز 11 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر