ٹرین کی چھت پر چڑھ کر خودکشی کرنے والے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے دناپور اسٹیشن پر ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے ٹرین کی چھت پر چڑھ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود عملے نے اس کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہ ایک نوجوان ریل گاڑی کے انجن کی چھت پر موجود ہے اور خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ٹکٹ چیکنگ پر مامور ملازم نے نوجوان کو انجن کی چھت پر دیکھ کر دوڑ لگائی اور اسے پکڑ کر نیچے اتار دیا جس پر نوجوان بے ہوش ہو گیا تاہم اسٹیشن پر موجود عملے نے نوجوان کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
Advertisementभारतीय रेल के कर्मचारी ने पेश की मानवता और कर्तव्यनिष्ठा की मिसाल!
पूर्व मध्य रेल के दानापुर स्टेशन पर टिकट चेकिंग स्टॉफ ने अपनी जान पर खेलकर इंजन पर आत्महत्या करने की नीयत से चढ़े एक युवक को बचाया और अस्पताल तक पहुंचाया। pic.twitter.com/N0gyGAHhph
— Ministry of Railways (@RailMinIndia) March 9, 2022
اس حوالے سے وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ بہار کے دناپور اسٹیشن پر عملے نے ایک نوجوان کو ریل گاڑی کے انجن کی چھت پر دیکھا جو خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، عملے نے فوری طور پر نوجوان کو پکڑ لیا اور اسے اسپتال منتقل کر دیا، وزارتِ ریلوے نے کہا کہ ملازم نے انسانی جان بچا کر بہترین مثال قائم کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سیوڑی اسٹیشن پر ٹرین ڈرائیور نے اس وقت ہنگامی بریک لگائی تھی جب ایک شخص اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے ریل کی پٹری پر لیٹ کر ٹرین کا انتظار کر رہا تھا۔
ڈرائیور نے شخص کو پٹری پر لیٹا دیکھ کر بہت کم فاصلے پر بریک لگائی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل بھی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
