Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کا اجلاس عدم اعتماد پر پیشرفت کے بغیر پیر تک ملتوی

Now Reading:

قومی اسمبلی کا اجلاس عدم اعتماد پر پیشرفت کے بغیر پیر تک ملتوی
قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کسی پیشرفت کے بغیر پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں شرکت کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایوان میں موجود رہے جبکہ آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال اور دیگر ارکان ایوان میں پہنچے تھے۔

اجلاس کے آغاز پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا جس کا فریضہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے انجام دیا۔

بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس  پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا۔

اس حوالے سے اسپیکر کا کہنا تھا کہ روایت کے مطابق رکن کی وفات کے احترام میں ایجنڈا مؤخر کیا جاتا ہے اور یہ روایت آج نہیں پہلے سے ہے۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی کروں گا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس کے لئے یپلز پارٹی، جمیعت علمائے اسلام اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ایوان میں ارکان کی گنتی بھی کی گئی۔

حکومتی اتحادی اراکین کی بڑی تعداد ایوان میں موجود نہیں ہیں جبکہ حکومت کے منحرف اراکین بھی نہیں ہے۔

اسپیکر کے اس اقدام پر اپوزیشن کا شدید احتجاج کیا گیا جبکہ اسپیکر کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی

اجازت نہیں دی گئی۔

اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامت کیے گئے، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔

Advertisement

اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی موجودگی ہر طرف دکھائی دی، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو یہاں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اراکین اسمبلی کو بھی ہدایت نامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق انہیں مہمان، سیکیورٹی گارڈ اور ذاتی عملہ اجلاس میں لانے کی اجازت نہیں تھی۔

ٹریفک پولیس نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ ریڈ زون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا گیا جبکہ سرینا چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک اور ایوب چوک سے آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر