فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت دیمک کی طرح سب کچھ کھا گئی ہے۔
وفاقی وزیر ڈاکڑفہمیدہ مرزا اور ایم پی اے حسنین مرزا نے بدین ڈی سی چوک پر ہونے والے آج کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
بعدازاں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت دیمک کی طرح سب کچھ کھا گئی ہے اور سندھ کو کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ بلاول بھٹو زرادری سندھ حکومت کی چودہ سال کی لوٹ کھسوٹ کا حساب سندھ حکومت سے مانگیں گے، وہ خوش فہمی میں مبتلا ہو کر پنجاب اور اسلام آباد کو فتح کرنے کے لیے نکلے ہیں۔
فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک بری طرح سے ناکام ہو گی، سندھ حکومت کو عوام کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا حساب دینا پڑے گا، بدین کی عوام مرزا فیملی سے محبت کرتے ہیں اور ابھی سے لوگ اپنے قائدین کو سننے کے لئے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس بولانے کے لئے جو ریکوزیشن جمع کروا رہی ہے مجھے اس کا علم نہیں ہے، بدین کی عوام سندھ حقوق مارچ کے رہنماؤں کا بدین پہچنے پر تاریخی استقبال کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
