Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری نے تحریک عدم اعتماد کو روکنے کا پلان بتا دیا

Now Reading:

فواد چوہدری نے تحریک عدم اعتماد کو روکنے کا پلان بتا دیا

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکینِ قومی اسمبلی کو تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے مرتب کیا گیا پلان بتا دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن ڈی چوک پر جلسہ کیا جائے گا تاکہ اسمبلی اجلاس میں حکومتی اراکین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا جاسکے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی تو صورتِ حال بہت خطرناک ہوگی، تمام پارٹیاں ایک دوسرے پر چڑھی ہوئی ہوں گی اور اب تو جلسہ بھی ہورہا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن والے ننھے مُنّے جلسے لے کر آرہے ہیں ایک بڑا جلسہ ہم بھی کرلیں اور اپوزیشن والے بھی دیکھ لیں کہ بڑا جلسہ ہوتا کیا ہے۔ وہ دیکھ لیں کہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں یا نہیں، اس طرح سے یہ بھی ایک چھوٹا سا ریفرنڈم ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جلسہ ڈی چوک کے گیٹ پر ہوگا اور لوگوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اس کلے اندر سے گزر کر جانا پڑے گا اور واپس بھی اسی جلسے سے آنا پڑے گا۔

Advertisement

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا جلسے میں 10 لاکھ بندے ہوں گے، اب دیکھنا ہے کہ صورتحال کیا بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر