تجربہ کار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے آٹھ سیزن تک رائل چیلینجر بنگلورز(آر سی بی) سے وابستہ رہنے کے بع فرنچائز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
31 سالہ کھلاڑی جس نےآر سی بی میں زبردست کامیابی حاصل کی، اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کی خدمت کریں گے کیونکہ فرنچائز نے انہیں میگا نیلامی میں 6.5 کروڑ(انڈین روپے) میں خریدا۔
چاہل نے اعتراف کیا کہ آر سی بی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ مائیک ہیسن نے انہیں ان کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا جنہیں برقرار رکھا جا رہا ہے تاہم لیگ اسپنر سے یہ نہیں پوچھا گیا کہ کیا وہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
دریں اثنا، چہل نے فرنچائز سے باہر ہونے کے بعدآر سی بی کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا بھی انکشاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے مبارکباد دی اور کہا رائل تو ہے ہی تو (آپ اب بھی رائل ہیں)، لیگ اسپنر نے انکشاف کیا کہ وہ آر سی بی سے جذباتی طور پر منسلک ہیں اور کسی اور فرنچائز کے لیے کھیلنے کا تصور نہیں کرتے تھے۔
انہوں نے مزید منافع بخش معاہدہ حاصل کرنے کے لیے ٹیم چھوڑنے کے دعووں کو بھی مسترد کردیا۔
چاہل کا کہنا تھا کہ میں آر سی بی سے جذباتی طور پر منسلک ہوں میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسی اور ٹیم کے لیے کھیلوں گا۔
اسپنر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اور مداح اب بھی مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ تم نے اتنی رقم کیوں مانگی؟ حقیقت یہ ہے کہ مائیک ہیسن (آر سی بی ڈائریکٹر آف کرکٹ) نے مجھے فون کیا اور کہا کہ یوزی سنو، تین برقرار ہی’ (ویرات کوہلی، گلین میکسویل، اور محمد سراج)۔
چاہل نے مزید کہا کہ انہوں نے مجھ سے یہ نہیں پوچھا کہ کیا میں برقرار رکھنا چاہتا ہوں یا مجھے یہ نہیں بتایا کہ کیا وہ مجھے برقرار رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے صرف تین برقرار رکھنے کے بارے میں بات کی اور مجھے بتایا گیا کہ ہم آپ کے لیے نیلامی میں جائیں گے، نہ ہی مجھ سے پیسے کے بارے میں پوچھا گیا اور نہ ہی مجھے برقرار رکھنے کی کوئی پیشکش ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
