Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کردیا

Now Reading:

پشاور، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کردیا

صوبائی دارالحکومت پشاور میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حیات آباد کے مختلف علاقوں میں دودھ کے نمونوں کا معائنہ کرکے 50 لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف  کردیا گیا ہے۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں نے بھی گھروں سے دودھ کے نمونے لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں، شہر کے مختلف مقامات پر ٹیسٹنگ کے لئے کیمپس لگائے جارہے ہیں۔

  فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ شہری شیڈول کے مطابق لیبارٹری سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے نتیجے  میں 1400 کلو چینی، خراب گڑ اور مضر رنگ  ضبط کرلیا گیا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات ہمارے ٹال فری نمبر پر درج کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، جعلی مشروبات برآمد

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر