Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘گیم آف تھرونز’ کی پری سیکوئل سیریز ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کب ریلیز ہوگی؟

Now Reading:

‘گیم آف تھرونز’ کی پری سیکوئل سیریز ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کب ریلیز ہوگی؟

مشہور ٹی وی سیریز ہاؤس آف ڈریگن کو اگست میں ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

بین الااقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایچ بی او نے مشہور ترین ٹی وی سیریز ‘گیم آف تھرونز’ کی پری سیکوئل سیریز ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کو اگست 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کے ٹوئٹر ہینڈل پر نئی سیریز کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے اسے رواں برس ریلیز کرنے کی تصدیق کی گئی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2021 میں ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد مخِتلف کرداروں کی جھلکیاں بھی شیئر کی گئی تھیں۔

تاہم اب ہاؤس آف ڈریگن کے ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کو 21 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، پری سیکوئل کے جاری کیے گئے ٹیزر میں بتایا گیا تھا کہ ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کی کہانی ’گیم آف تھرونز‘ کی کہانی سے 200 سال قبل شروع ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ ہاؤس آف ڈریگن کے ٹیزر میں شہرہ آفاق ’گیم آف تھرونز‘ کی طرح بادشاہوں کے درمیان جھگڑے، آگ، جنگ اور سازشوں کی جھلک دکھائی گئی تھی۔

ٹیزر میں میٹ سمتھ کو بادشاہ کے روپ میں دکھایا گیا تھا جب کہ دیگر کاسٹ میں پیڈی کونسیڈائن، سونویا مزینو، اسٹیو ٹوسینٹ، ریس افانس اور اولیویا کک بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن ممالک میں ایچ بی او کی سروس دستیاب نہیں ہے، وہاں اس سریز کو مختلف اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پری سیکوئل سیریز کی کہانی جارج آر آر مارٹن کے ناول ’فائر اینڈ بلڈ‘ سے لی گئی ہے جو گیم آف تھرونز کے ناول ‘اے سانگ آف آئس اینڈ فائر’ کا پری سیکوئل ہے۔

گیم آف تھرونز کے شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں اور اس کی پری سیکوئل سیریز ہاؤس آف ڈریگن 21 اگست 2022 کو ریلیز کر دی جائے گی۔ تاہم ہاؤس آف ڈریگن کے کتنے سیزن ہوں گے اور ہر سیزن میں کتنی قسطیں ہوں گی یہ ابھی تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر