
بھارتی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سے دو روز قبل اداکارہ سوناکشی سنہا کے مبینہ طور کے نام پر دھوکا دہی کے ایک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، اس حوالے سے سناکشی سنہا نے خاموشی توڑتے ہوئے ان تمام الزامات کو بے بنیاد اور رپورٹس کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک طویل پوسٹ میں اپنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی تردید کرتے ہوئے ان تمام رپورٹس کو ’’جعلی‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شکایت کنندہ میرے نام کا غلط استعمال کرکے میری ساکھ کو نقصان پہنچا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔
سوناکشی سنہا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ چند دنوں سے بغیر کسی تصدیق کے میڈیا میں میرے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور ایک بدمعاش شخص کا کام ہے جو مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سناکشی سنہا کا مزید کہنا تھا کہ تمام میڈیا ہاؤسز، صحافیوں اور نیوز رپورٹرز سے درخواست کرتی ہوں کہ ان جعلی خبروں کو نہ پھیلائیں کیونکہ میرے خلاف اس خبر کو پھیلانے والے شخص کا ایجنڈا صرف اور صرف شہرت حاصل کرنا ہے اور اس کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچا کر مجھ سے پیسے بٹورنا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مزید بات کرنا نہیں چاہتیں، یہ کیس مراد آباد کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور الہ آباد ہائی کورٹ نے اس پر روک لگا دی ہے۔ سناکشی سنہا نے واضح کہ ان کی قانونی ٹیم توہین عدالت کے لیے اس کے خلاف تمام ضروری کارروائی کرے گی، تاہم جب تک کہ مراد آباد کورٹ اس معاملے پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کر دیتی اس وقت سناکشی اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں۔
سوناکشی نے بتایا کہ وہ اس وقت گھر پر ہیں اور یقین دلاتی ہیں کہ ان کے خلاف کوئی وارنٹ جاری نہیں ہوئے۔
سناکشی نے اپنے مداحوں اور میڈیا کو یقین دلانے کے لئے اپنی چائے پیتے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور طنزیہ انداز میں کیپشن میں لکھا کہ’’گھر میں نظر بندی‘‘۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز بھارتی میڈیا کی جانب سے خبر سامنے آئی تھی کہ سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں جس کی وجہ بتائی گئی کہ اداکارہ پر دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام ہے جس کے لیے انہوں نے 37 لاکھ روپے وصول کیے تھے مگر تقریب میں شرکت نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News