Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر داخلہ شیخ رشید آج 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

Now Reading:

وزیر داخلہ شیخ رشید آج 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے
شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید نادرا سرٹیفکیٹ سینٹر اور نادرا میگا سہولت مرکز کا افتتاح کریں گے اور میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو آئی جی ایف سی سے ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اتوار کی صبح اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

Advertisement

وزیراعظم کی ارکان قومی اسمبلی سے اہم ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم عمران خان کی 2 روز کے دوران ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں متوقع ہیں جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات کی جائیگی۔

وزیراعظم آج اور کل اراکین قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرینگے جس میں وہ اپوزیشن کے خلاف اپنی حکمت عملی کے متعلق آگاہ کریں گے۔

ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر بھی بات کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے اور ساتھ ہی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی جمع کرادی گئی ہے۔

ریکوزشن جمع کرانے کے بعد اسپیکر کے پاس اجلاس بلانے کے لئے 14 روز کا وقت ہوتا ہے جس میں عدم اعتماد کے حوالے سے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

تاہم اسپیکر قومی  اسمبلی کی جانب سے اجلاس بلانے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے جبکہ اسد قیصر کی وزراء اور حکومتی اراکین سے ملاقاتیں جاری ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم بھی اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ عوام کو اعتماد میں لینے کے لئے جلسوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر