Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

Now Reading:

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں  دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 176 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں کویت شہر آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300درجے تک آلودگی  انتہائی مضر صحت ہے۔

واضح رہے کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، ماہرین صحت نے سانس اور دمہ کے مریضوں کو احتیاط کی ہدایت دی ہے۔

Advertisement

فضائی آلودگی

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں

کراچی کا موسم 

شہر قائد میں آج سے موسم مزید گرم رہے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، مطلع صاف رہے گا تاہم  بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر