Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائکہ اروڑا کو پھٹی پتلون پہننا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

Now Reading:

ملائکہ اروڑا کو پھٹی پتلون پہننا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ بولی وڈ اداکارہ، ماڈل اور آئٹم سانگ اسپیشلسٹ ملائکہ اروڑا ایک ڈیوا ہیں۔

ان کا فیشن گیم ہمیشہ راہ چلتوں کو گردنیں گھمانے پر مجبور کردیتا ہے۔

ملائکہ جب بھی گھر سے باہر نکلتی ہیں تو پیپرازی انہیں عکس بند کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

Malaika Arora Steps Out In The City Wearing Ripped Jeans

اور اب وہ ملائکہ کی ایسی ہی کچھ ہاٹ اینڈ اسپائسی تصاویر کلک کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Advertisement

ان تصاویر میں ملائکہ آرام دہ اور پرسکون لباس میں ملبوس دکھائی دیں، ملائکہ سادہ لباس میں بھی بہت اسٹائلش اور شاندار نظر آنے میں کامیاب رہیں۔

malaika

ان کی پھٹی ہوئی نیلی ڈینم جینس اور سفید کراپ ٹاپ نے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئیے اور ہم شرط لگاتے ہیں کہ آپ کو ان سے نظریں ہٹانا مشکل ہو گا۔

تصاویر میں، ملائکہ کو نیلے بوٹ کٹ ڈینم پہنے عمارت سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو گٹھنوں سے پھٹی ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے ایک بغیر آستین والا سفید کراپ ٹاپ پہنا ہوا ہے اور ہاتھ میں ایک سیاہ چمڑے کی جیکٹ بھی لی ہوئی ہے جس کا بارڈر سرخ ہے۔

ملائکہ نے اپنے بالوں کو کھلا رکھا اور خود کو وائرس سے بچانے کے لیے ڈبل ماسک پہنا۔

Advertisement

انہوں نے جب فوٹوگرافرز کو دیکھا تو ہاتھ ہلا کر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ملائکہ نے پھٹی جیس پہنی ہو، وہ اس سے قبل بھی کئی موقعوں پر اسی طرح کی ڈریسنگ میں نظر آچکی ہیں۔

Malaika Arora looks super stylish sporting a distressed denim, paired with  a denim jacket and a pretty crop top. #… | Bollywood outfits, Celebrity  outfits, Fashion

حالانکہ اس ڈریسنگ میں انتہائی بولڈ اینڈ بیوٹی فل دکھنے کے باوجود کچھ ٹرولرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے انہیں غریب ہونے تک کا طعنہ دیدیا۔

جبکہ ایک صارف نے تو انہیں یہ تک کہہ دیا کہ ارباز سے طلاق کے بعد پھٹے کپڑے پہننے کی نوبت آگئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر