Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی’

Now Reading:

‘اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی’

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں جبکہ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

 ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ اپوزیشن سے رابطے میں رہنے والے بہت سے اراکین نے واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے، ان کی باعزت واپسی کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صبح کے بھولے واپس آئینگے ناراض اراکین ہمارے اپنے ہیں ان کی واپسی کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ ناراض بھائیوں کے تحفظات دور کریں گے کیونکہ عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کے بھی ہیرو ہیں۔

Advertisement

 ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ماضی میں بھی سازشیں کرتی رہی اور ہر بار ناکام ہوئیں، اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ  اسلامو فوبیا سے متعلق جو دنیا کے طاقت ور ترین ممالک نہ کرسکے وہ عمران خان نے کردکھایا۔

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ اپوزیشن کو ملکی مفاد سے کوئی غرض نہیں انہیں صرف اقتدار کا لالچ ستائے جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور عمران خان ہی وزیر اعظم رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر