Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی نے بنگلور کی پچ بھی ناموزوں قرار دے دی

Now Reading:

آئی سی سی نے بنگلور کی پچ بھی ناموزوں قرار دے دی

راولپنڈی پچ کے بعد آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ میچ کے لئے استعمال ہونے والی پچ کو بھی ناموزوں قرار دے دیا۔

بنگلور کی پچ بھارت اور سری لنکا نے مابین ہونے والے پنک بال ٹیسٹ میں استعمال کی گئی تھی۔

میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے پچ کو خراب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹ اور گیند میں متوازن مقابلے کے لئے نامناسب تھی۔

اس پچ پر میچ کا فیصلہ بھارت کی فتح کی صورت میں صرف تین دن میں ہی ہو گیا تھا، جبکہ میچ کے دوران گرنے والی 39 وکٹوں میں سے 26 وکٹیں اسپنرز کے نام رہی تھیں۔

اس پچ پر گیند پہلے دن سے ہی زیادہ گھومنا شروع ہو گئی تھی اور ہر گزرتے سیشن کے ساتھ اس میں تیزی آنا شروع ہو گئی تھی۔

Advertisement

میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نامناسب پچ کے تیور پہلے دن ہی سامنے آ گئے تھے ، پہلے دن 16 وکٹیں ، دوسرے دن 14 اور پھر تیسرے دن 9 وکٹیں گریں۔

واضح رہے کہ اس پنک بال ٹیسٹ میچ کے بہترین پلئیر کا اعزاز حاصل کرنے والے شریاس آئیر نے بھی اس پچ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

جواگل سری ناتھ نے پچ رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی تھی ، امکان یہی ہے کہ چنا سوامی گراؤنڈ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اگر کسی گراؤنڈ کو پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس ملتے ہیں تو اس گراؤنڈ پر ایک سال کے لئے بین الاقوامی میچز کی میزبانی معطل کر دی جاتی ہے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق ایک ڈی میرٹ پوائنٹ پانچ سال تک نافذالعمل رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر