غیر اخلاقی فلموں سے اپنے پروفیشنل کرئیر کا آغاز کرنے والی بولی وڈ اداکارہ سنی لیون آئے دن کچھ نہ کچھ کرتی نظر آتی رہتی ہیں۔
سنی اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، اور اکثر اپنی زندگی کے حوالے سے بھی کچھ نہ کچھ بتاتی رہتی ہیں۔
اپنی بولڈنیس اورقاتلانہ اداؤں کی وجہ سے مشہور سنی لیون لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہیں۔ جس میں انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں کے بارے میں بتایا۔
سنی نے اپنی فلم “موسٹلی سنی” میں اپنی زندگی سے وابستہ کئی راز کھولے تھے۔ وہیں ایک راز ان کے بھائی “سندیپ ووہرا” سے جڑا ہے جسے جا کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
سنی لیونی کی زندگی کھلی کتاب کی طرح ہے۔ چاہے بچپن میں اسکول میں جھیلی تکلیفیں ہوں یا ایڈلٹ فلموں میں انٹری کی کہانی، ہر پہلو سب کے سامنے ہے۔
سبھی جانتے ہیں کہ سنی نے اپنی مرضی سے غیر اخلاقی فلموں کی انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ ان کی انٹری ہٹ رہی اور انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
ان سب کاموں سے سنی لیون پر تو پیسوں کی برسات ہو ہی رہی تھی، لیکن ساتھ میں ان کے بھائی بھی اپنی پاکٹ منی کا خرچ بہن سنی لیون کے ذریعے ہی نکالنے لگے تھے۔
اپنی اس ترکیب کے بارے میں سنی کے بھائی سندیپ نے بتایا کہ جب وہ ہاسٹل میں رہا کرتے تھے تو اپنے کمرے میں سنی کا سائن کیا ہوا پوسٹر لگایا کرتے تھے۔ جب بھی کوئی سنی کا فین کمرے میں آتا تو پوسٹر دیکھ کر امپریس ہوتا۔ بس پھر کیا وہ پوسٹر کے لیے پیسے آفر کرنے لگتے۔ تھوڑا منع کرنے بعد سندیپ وہ پوسٹر دے دیا کرتے تھے۔
ایک پوسٹر جانے کے بعد سندیپ کمرے میں ویسا ہی دوسرا پوسٹر لگا دیتے۔
سندیپ آج اپنی اس بات پر خود ہی بہت ہنستے ہیں۔
واضح رہے کہ سنی اور ان کے بھائی کی بانڈنگ بے حد خاص ہے۔ سنی نے اپنا نام بھی بھائی سے چرایا ہے۔ دراصل سنی لیون کے بھائی کا گھر کا نام “سنی” تھا۔
انہوں نے جب ایڈلٹ انڈسٹری میں انٹری کی تو کرن جیت کو ایک نیا نام چاہئے تھا۔ جب ان سے نام کے لیے پوچھا گیا تو ان کے دماغ میں سب سے پہلے نام سنی آیا۔ بس یہیں سے کرن جیت کور “سنی” بن گئیں۔
یہ نام ان کے لیے اتنا خوش قسمت رہا کہ نہ صرف ایڈلٹ انڈسٹری میں انہوں نے ایک مقام حاصل کیا بلکہ آج بولی وڈ میں بھی ان کا نام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
