
روس یوکرین جنگ کے تناظرمیں جہاں ممالک میں کرپٹو کرنسی پرتنقید اوراس پر پابندی کی باتیں کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب یہی کرپٹو کرنسی یوکرین کی جنگ سے تباہ حال معیشت کے لیے اہم کردارادا کررہی ہے۔
امریکا کے مقبول کرپٹو ایکسچینج کراکین نے یوکرائنی شہریوں کے لیے 10 ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں : یوکرین کے لیے یونیسیف کو 25 لاکھ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی عطیہ
اس امدادی پیکج کے بارے میں کراکین کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین پرروسی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ہم نے اس کرپٹو کرنسی کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ رواں مالی سال کی پہلہی ششماہی میں ٹرانزیکشن فیس کی مد میں روسی اکاؤنٹس سے حاصل کی گئی تھی۔
Kraken will distribute over $10 million worth of to aid clients in 🇺🇦Ukraine. Tranche 1 recipients will be credited $1000 of #BTC, withdrawable tomorrow. The package is funded by historical Ukraine revenues and H1 2022 revenues from Russia-based trading.https://t.co/DdkY2TsVoB
— Kraken (@krakenfx) March 9, 2022
یوکرینی شہریوں کی مدد کے لیے کراکین نے ایک منفرد طریقہ نکالا ہے، جس کے تحت وہ 9 مارچ سے قبل کراکین کے پلیٹ فارم پراکاؤنٹ کھولنے والے ہریوکرینی شہری کو1 ہزارڈالر کے مساوی بٹ کوائن دیے جائیں گے۔
جب کہ ضرورت مند صارفین امداد میں ملنے والے کو بنا ایکسچینج کراکین فیس کریڈٹ کے بغیر کیش بھی کروا سکتے ہیں ۔
چند دن قبل دنیا کے بڑے کرپٹوایکسچینج میں سے ایک بائنینس نے اقوام متحدہ کویوکرین میں امدادی کاموں کے لیے 25 لاکھ ڈالر مالیت کی ڈیجیتل کرنسی عطیہ کی تھی۔
بائنینس کی جانب سے کیا جانے والا یہ دوسرا بڑا کرپٹو عطیہ ہے، اس سے قبل کمپنی نے جنگ زدہ ملک یوکرین کے لیے ایک کروڑ ڈالرمالیت کی کرپٹو کرنسی بھی عطیہ کی تھی۔
یاد رہے کہ 24 فروری کے بعد سے یوکرین کوکرپٹو کرنسی میں ملنے والےعطیات کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
کرپٹوکرنسی کے حوالے سے خبریں دینے والی ویب سائٹ کوائن ٹیلی گراف کے مطابق یوکرین کواب تک 108 ملین ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی عطیے کی شکل میں چکی ہے، جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News