
ندیم قریشی نے کہا ہے کہ یہ وقت پاکستان اورعمران خان کا ساتھ دینے کا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے منحرف ارکان کیخلاف مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ووٹوں پر الیکشن میں منتخب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ احمد حسین سمیت دیگر ارکان اسمبلی سے اپیل اور گزارش کرتا ہوں کہ عوام کے جذبات مجروح نہ کریں، میں اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں، احمد حسین میرے حلقے سے الیکشن لڑیں۔
ندیم قریشی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم جبکہ احمد حسین آزاد الیکشن لڑیں، اگر عوام نے مجھے ہرا دیا تو ہم عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے، اگر احمد حسین کو شکست ہوئی تو پھر وہ اللہ سے توبہ کریں۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ منحرف ارکان عمران خان کا ساتھ دیں، اگر ساتھ نہیں دیتے تو مستعفی ہوکر دوبارہ میدان میں آئیں پھر جو مرضی فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت پاکستان اورعمران خان کا ساتھ دینے کا ہے، یہ وقت کشمیری، غریب ،مزدور، کسان کے لیڈرعمران خان کا ساتھ دینے کا ہے، ارکان اسمبلی چند ٹکوں کی خاطر خود اور اپنی فیملی کو نشان عبرت نہ بنائیں۔
ندیم قریشی نے کہا کہ ہم آپ کا سوشل اور سماجی بائیکاٹ کرتے ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے لیکن آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News