Advertisement
Advertisement
Advertisement

معجزاتی دوہرا حمل: خاتون 5 دن میں 2 بار امید سے

Now Reading:

معجزاتی دوہرا حمل: خاتون 5 دن میں 2 بار امید سے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک خاتون مبینہ طور پر پانچ دن کے اندر دو بار حاملہ ہو گئیں، حیرانی کیی بات یہ ہے کہ دونوں بچے جڑواں نہیں لیکن پھر بھی ایک ہی دن پیدا ہوئے۔

سان پابلو، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ اوڈالس مارٹینز کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے بچے پانچ دن کے وقفے سے پیدا ہونے کی امید ہے جبکہ وہ تکنیکی طور پر جڑواں بھی نہیں ہیں۔

اس خوشخبری سے قبل اوڈالس اسقاطِ حمل کے تکلیف دہ مرحلے سے گزر چکی تھیں۔

Odalis, 25, and Antonio Martinez, of San Pablo, California, welcomed two daughters, Imelda and Lilo on 10 August 2021. Odalis revealed she became pregnant with one of her daughters while she was already expecting the first one

اوڈالس نے کہا کہ جب وہ اپنا پہلا اسکین کرانے گئیں تو خوفزدہ تھیں کہ انہیں دوبارہ بری خبر سنائی جائے گی۔

Advertisement

“انہوں نے بتایا کہ میں خوفزدہ تھی کیونکہ مجھے بتایا گیا تھا کہ کوئی دل کی دھڑکن نہیں ہے، میں سارا وقت بے چین تھی۔

 اوڈالس نے کہا کہ جب ڈاکٹر اندر آئے تو میں خود کو کسی بھی بری خبر کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن جب ڈاکٹر نے پہلے بچے کی دل کی دھڑکن سنی تو میں خوشی سے رو پڑی۔

لیکن پھر ڈاکٹر نے انہیں ایک انتہائی حیران کن خبر سنائی، کہ وہ ایک نہیں بلکہ دو بچے ہیں، اور اوڈالس کا ایک ہی ہفتے میں مختلف اوقات میں دو بار حمل ٹھہرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خبر سن کر میں خوشی سے رو پڑی، مجھے ایسا لگا جیسے پہلا بچہ جسے ہم کھو چکے ہیں وہ میرے ساتھ کمرے میں ہے اور کہہ رہا ہے کہ اب سب ٹھیک ہو جائے گا۔

The mother-of-two reveals it is easier to tell people that Lilo and Imedla, six months, are twins, instead of explaining she got pregnant while already pregnant

دوہرا حمل کیا ہے؟

Advertisement

دوہرا حمل، جسے بصورت دیگر “سپرفیٹیشن” کے نام سے جانا جاتا ہے، انتہائی نایاب ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ایک عورت کا کتنی بار حاملہ ہوسکتی ہے، یہ بتانے کے لیے اعداد شمار کی کمی ہے۔ جب کہ کچھ ماہرین کا تو یہ بھی ماننا ہے کہ ایسا انسانوں میں ممکن ہی نہیں۔

سپرفیٹیشن سے مراد ایسی صورت حال ہے جہاں ایک عورت پہلے سے جاری حمل کے دوران دوسری بار بھی حاملہ ہو جاتی ہے۔

2017  کے ایک مطالعہ کے مطابق، طبی لٹریچر میں سپرفیٹیشن کے 10 سے کم انسانی معاملات کی اطلاع دی گئی ہے۔

مارٹینز کے اب دو صحت مند بچے ہیں، جن کا نام لیلو اور امیلڈا ہے، جو ایک ہی دن یعنی 10 اگست 2021 کو پیدا ہوئے۔

پیدائش کے وقت دونوں کا وزن بالترتیب چھ پاؤنڈ، 12 اونس، اور سات پاؤنڈ، تین اونس تھا۔

Advertisement

مارٹنیز کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے یہ کوئی معجزہ ہی ہے کہ میں نے اس دوہرے حمل کا تجربہ کیا۔

اگرچہ دونوں بچے جڑواں نہیں ہیں، لیکن دونوں میں حیرت انگیز مشابہت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر