Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہادر آدمی نے تین ڈاکوؤں سے اکیلےکیسے مقابلہ کیا؟ ویڈیو وائرل

Now Reading:

بہادر آدمی نے تین ڈاکوؤں سے اکیلےکیسے مقابلہ کیا؟ ویڈیو وائرل

ایک بہادر آدمی نے گھر میں گھُسے ڈاکوؤں کا اکیلے مقابلہ کر کے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں اتوار کی رات تین نقاب پوش ڈاکو ایک گھر میں گھسے، یہ تینوں ملزمان چاقوؤں اور ایک ہتھوڑے سے لیس تھے۔
تاہم بہادر آدمی نے اپنے گھر میں گھسنے والے ان 3 مسلح ڈاکوؤں سے تن تنہا مقابلہ کیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر کے اندر داخل ہونے کیلئے اینٹ اٹھاکر کھڑکی کے شیشے پر دے ماری اس ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے ملزمان گھر میں داخل ہوگئے۔
ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر باورچی خانے سے ایک چاقو اٹھایا اور واردات کرنے کے لئے اوپری منزل کی جانب جانے لگے جہاں بچے سو رہے تھے۔ تاہم ڈاکوؤن کے اوپر پہنچنے سے پہلے ہی بچوں کے والد نے ملزمان کو دبوچ کر قابو میں لے لیا اور ان کے ڈکیتی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

Advertisement

مذکورہ بہادر شخص نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ اوپر کمرے کے باتھ روم میں تھا تو کسی کی گھر میں گھسنے کی آہٹ سن کر جلدی سے باہر آیا تو اس نے دیکھا کہ 3 نقاب پوش ملزمان اوپر آنے کی کوشش کر رہے ہیں اس شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک لڑکے کے اوپر چھلانگ لگائی اور ایک کے کندھے پر لات دے ماری۔
اس شخص نے مزید بتایا کہ ملزم نے مجھے اپنی ٹانگوں میں جکڑ لیا تھا لیکن ایک جھٹکے سے اس نے خود کو آزاد کروالیا، شور شرابےکی آواز سے اس شخص کی بیوی بھی جاگ اُٹھی اور اس کی بیوی نے اس دوران نے اپنے شوہر کو بیس بال کا بیٹ دیا جس سے اس نے ملزمان کی پٹائی کر ڈالی۔
تاہم شور شرابے کی آوازوں سے ان کے پڑوسی آئے اور دروازے پر دستک دی اور ان کا دھیان بھٹک گیا جس کا فائدہ اُٹھا کر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر