Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی بیان نہایت خطر ناک ہے، پینٹاگون

Now Reading:

جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی بیان نہایت خطر ناک ہے، پینٹاگون

روس کی جانب سے خطے میں اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے جوہری ہتھیاروں کے استعال کرنے کا بیان پینٹاگون نے خطرناک قرار دے دیا۔

امریکی وزارت دفاع پنٹاگان کے ایک سینئر ذمہ دار کے مطابق امریکا روسی افواج کی نگرانی کر رہی ہے تا کہ ماسکو کی جانب سے حیاتیاتی یا کیمیائی مواد یوکرین منتقل کرنے کا انکشاف ہو سکے۔

مذکورہ ذمہ دار نے منگل کے روز یوکرین کی صورت حال سے متعلق بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ اس چیز پر نظر رکھی جا رہی ہے کہ آیا روس کی جانب سے گولہ بارود مثلا میزائل و راکٹ میں کیمیائی یا حیاتیاتی مواد رکھا جا رہا ہے۔

اسی طرح روس کی جوہری نقل و حرکت کی بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

امریکی ذمے دار کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار کے استعمال کے حوالے سے روسی بیانات نہایت خطرناک ہیں۔

Advertisement

یوکرین کے شہر ماریوپول کے حوالے سے امریکی ذمے دار نے بتایا کہ ماریوپول کو بم باری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

روسی فوجی شہر کے اندر یوکرینی فوج کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہیں۔ تاہم یوکرین کی جانب سے شہر کے دفاع کے واسطے شدید مزاحمت ہو رہی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں بحیرہ آزوف میں 5 سے 7 بحری جہازوں نے ماریوپول کے اطراف بم باری کی۔

پنٹاگان کے سینئر ذمہ دار نے بتایا کہ امریکیوں کے اندازوں کے مطابق روسی فوج کو غذائی اشیاء اور توانائی کی قلت کا سامنا ہے۔

بعض روسی فوجی شدید سردی کا شکار ہو کر لڑائی کے میدان سے باہر آ گئے۔

امریکی ذمہ دار کے بیان کے مطابق روس نے اب تک یوکرین پر 1100 سے زیادہ میزائل داغے ہیں۔

Advertisement

گذشتہ 10 روز کے دوران میں شہریوں اور رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی جنگی جرائم تک پہنچ سکتی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ روس کا یہ جھوٹا الزام کہ یوکرین کے پاس حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیار ہیں ،روسی صدر ولادی میر پوتین کی اس نیت کو عیاں کرتا ہے کہ وہ خود یوکرین کے خلاف جنگ میں ان ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر