Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپٹو کرنسی مائننگ کرنے والے سینکڑوں افراد گرفتار

Now Reading:

کرپٹو کرنسی مائننگ کرنے والے سینکڑوں افراد گرفتار
کرپٹو کرنسی مائننگ کرنے والے سینکڑوں افراد گرفتار

دنیا بھرمیں کرپٹو کرنسی مائننگ دولت بنانےکا آسان طریقہ بنتی جا رہی ہے۔

اس مائننگ کے نتیجے میں استعمال ہونے والی توانائی اورخارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ عالمی سطح پرماحولیاتی تحفظات میں اضافہ کررہے ہیں۔

بٹ کوائن مائننگ دنیا بھرمیں استعمال ہونے والی بجلی کا 0.5 فیصد صرف کرتی ہے یہ امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کے برقی استعمال سے 7 گنا زائد ہے۔

ترقی پذیرممالک میں توبجلی کی چوری معمول کی بات ہے، لیکن کرپٹوکرنسی مائننگ نے ملائیشیا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی بجلی چوری کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔

کرپٹوکرنسی مائننگ میں توانائی کا بے تحاشا استعمال دنیا بھرکی بہت سی حکومتوں کے لیے درد سربنا ہوا ہے۔

Advertisement

ملائیشین حکام کی جانب سے جاری ہونے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ دوسالوں میں 627 افراد کوبجلی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جوکرپٹوکرنسی مائننگ کے لیے بجلی کی چوری کررہے تھے۔

بٹ کوائن مائننگ کے لیے بجلی چوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی میں تقریبا 7 کروڑ ملائیشین رنگیٹ مالیت کے آلات بھی ضبط کیے گئے۔

اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں کرپٹوکرنسی کی مائننگ کرنا غیرقانونی نہیں ہے لیکن بجلی کی چوری کرنا ایک سنگین جرم ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔ اوربٹ کوائن مائنرزکی جانب سے بجلی کا بھاری استعمال اورچوری غیرمتوقع لوڈ شیڈنگ کا سبب بنتی ہے۔

کرپٹوکرنسی مائننگ ایک ایسا پیچیدہ عمل ہے جس میں سپرکمپیوٹرزکی مدد سےایک پیچیدہ الگورتھم کوحل کیا جاتاہے۔ ان سپرکمپیوٹرزاوردیگرآلات کوچلانے کے لیے بہت زیادہ بجلی درکارہوتی ہے۔

توانائی کے بجران سے بچنے کے لیے ملائیشین حکام نے بٹ کوائن کی غیر قانونی مائننگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے۔

اس ضمن میں ملائیشیاکی الیکٹرک یوٹیلیٹی کمپنی ’ ٹی این بی‘ کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کارروائیاں کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر