
اولاد کی نعمت سے محروم جوڑوں کے لئے پنجاب حکومت کا احسن اقدام، سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ اب سرکاری سطح پر بانجھ پن کا علاج ممکن ہوگا، صوبہ پنجاب نے سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس سہولت کی بدولت اب کئی جوڑے اولاد کی خوشی حاصل کر سکیں گے، واضح رہے کہ نجی سیکٹر کے تحت ٹیسٹ ٹیوب سے پیدائش کی سہولت پر لاکھوں روپے کی لاگت آتی ہےتاہم اب حکومت پنجاب کی جانب سے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت مفت دی جائے گی۔
صرف یہی نہیں، پیدائش سے قبل بچوں میں ذہنی اور جسمانی مسائل کی مفت تشخیص بھی ہوگی، حمل کے دوران خواتین کی مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے بھی ایک مرکز بنایا جائے گا۔
اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے ماں بچہ اسپتال میں پہلی بار یہ ڈیپارٹمنٹس بنائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جون سے پنجاب میں سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی بڑی سہولت دستیاب ہوگی اور کئی جوڑے اس طرح صحت مند اولاد حاصل کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News