 
                                                                              بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف کامیڈین سنیل گروور ہارٹ سرجری سے صحتیاب ہو کر کام پر واپسی کر چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار سنیل گروور کامیاب ہارٹ سرجری کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب اُن کی دوبارہ کام پر واپسی بھی ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے بھارتی شہر رشی کیش میں شُوٹنگ کا آغاز کردیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیل اب صحت مند ہیں اور ڈاکٹروں کی بتائی ہدایات پر عمل بھی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں کامیڈین سنیل نے دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی اور پرفارم بھی کیا ہے، انہوں نے وزارتِ ثقافت کے زیر اہتمام اس پروگرام میں ارمان ملک، دھوانی بھانوشالی، اور کمار وشواس جیسے دیگر فنکاروں کی پرفارمنس بھی دیکھی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ 44 سالہ سنیل گروور کو شہرت کپل شرما کے ساتھ شو کے دوران اپنا ہنر دکھانے سے ملی، اس میں وہ ’ ڈاکٹر گولاٹی ‘ کے کردار سے مشہور ہوئے تاہم کچھ عرصہ قبل وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے اور کامیاب سرجری کی بعد صحتیاب ہو کر اب انہوں نے دوبارہ بالی وُڈ میں انٹری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 