Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ایف ٹی گیم کی بلاک چین پر 62 کروڑ ڈالر کی نقب زنی

Now Reading:

این ایف ٹی گیم کی بلاک چین پر 62 کروڑ ڈالر کی نقب زنی

ایک ہیکر نے مشہور این ایف ٹی گیم کے بلاک چین نیٹ ورک سے ایک دو نہیں بلکہ 625 ملین ڈالر کی رقم اڑائی ہے ۔ 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی یہ رقم پاکستانی روپوں میں 113968750000 بنتی ہے اور اسے تاریخ کی ڈی سینٹری لائزڈ ہیکنگ اور رقم کی چوری کی سب سے بڑی واردات کہا جارہا ہے۔

مشہور کرپٹو گیم “ایکسی انفنٹی” کی پشت پر موجود بلاک چین رونن میں یہ رقم کرپٹو کرنسی کی صورت میں رکھی تھی جسے اب ہیکر نے چوری کرلیا ہے۔

رونن اور ایکسی انفنٹی کی آپریٹر کمپنی اسکائے مے وس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا ہے جس کے بعد رونن برج کو منجمند کردیا گیا ہے تاکہ کوئی دیگر کرپٹو کرنسیاں بھی محفوظ رہ سکیں۔

کمپنی نے بتایا کہ کل 173,600 اتھریئم کرنسی چرائی گئی ہے جس کی مالیت 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے اور اس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کرنسی کی بازیابی اور سزا دینے کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ 25 ملین ڈالر کرپٹو کرنسی کے امریکی ڈالر بھی لوٹے گئے ہیں۔

ہیکر نے بہت چالاکی سے اس برج کو نشانہ بنایا ہے جس سے اسکائے میوس رونن بلاک چین اور دیگر کرپٹو کرنسی کا تبادلہ ہوتا ہے جن میں ایتھریئم قابلِ ذکر ہے۔ اسی جگہ پر صارف کرپٹو کرنسی اور امریکی ڈالر جمع کراتے ہیں تاکہ وہ این ایف ٹی یا گیم خرید سکیں یا پھر ان گیم کرنسی کی خریدوفروخت بھی کرسکتے ہیں۔ اسی جگہ سے لوگ اپنی رقم لے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

کمپنی کے مطابق ہیکر نے پرائیوٹ سیکیوریٹی کی اور پاس ورڈ استعمال کئے ہیں اور وہ اس پورے نظام سے واقف تھا یا اس نے بہت تحقیق کے بعد ڈجیٹل ڈکیتی کی ہے۔ لیکن یہ سسٹم کی ناکامی ہے کہ اس کا انکشاف ایک ہفتے بعد علم میں آیا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر