
عامر ڈوگر
عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش جلد مکمل ہو جائے گی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو شکست ہو گی، تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس بہت سارے آپشنز ہیں، حکومت کو پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان قومی اسمبلی پر اعتماد ہے، حکومت کے پاس وسائل بھی ہوتے ہیں۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے ترقیاتی کام بھی جاری ہیں، آنے والے الیکشن، جوڑ توڑ کے حوالے سے ہر کوئی اپنے حلقے کی سیاست کو دیکھتا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے کہا کہ عدم اعتماد کل کی بات ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک ماہ سے کام چل رہا ہے اور جلد اسکی تزئین و آرائش مکمل ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News